جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق بیان
1۔ تعارف
ڈی پی ورلڈ کا مستحکم یقین ہے کہ جن کمیونٹیز میں ہم کام کرتے ہیں وہاں محفوظ اور ابھرتی ہوئی سوسائٹی کی تشکیل میں ہمار ا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔دیرپا اور مستحکم سلوشنز کے پیش نظر ڈیٹا سے مزین لاجسٹکس کے ذریعے ہمارے اپنے کاروبار کی ازسر نو تشکیل کے ساتھ مستقبل میں عالمی تجارت کی قیادت حاصل کرنے میں معاونت حاصل ہورہی ہے کیونکہ ہم عالمی طورپر مفید، موثر اور محفوظ تجارتی حل اپنانے کا عزم رکھتے ہیں۔یہی سوچ ہمارے لیے تجارتی مفادات کے ساتھ ان معاشروں کے لیے اہم ہے جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں۔عالمی سطح پر ایک بڑے آجر کی حیثیت میں، ہم جانتے ہیں کہ افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے،معاشروں کی ترقی اور ماحول کی حفاظت میں ہم ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ غلامی، غلامی کی سوچ،جبری محنت اور انسانی اسمگلنگ کی ہمارے آپریشنز اور عالمی طورپر ہمارے سپلائرز میں کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جس پر ہم گہری نظر رکھتے ہیں۔
سلطان احمد بن سُلیم
گروپ چیئرمین اور سی ای او
2۔ ہمارا ادارہ
ڈی پی ورلڈ ایک عالمی تجارتی ادارہ ہے جو پورٹس، ٹرمینلز، پارکس،لاجسٹکس اور اکنامک زونز کے ساتھ میری ٹائیم سروسز پر مشتمل ہے۔134ممالک میں 56,000 سے زائد پرخلوص ملازمین پر مشتمل ٹیم حکومتوں، شپنگ لائنز، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز، کمیونٹیز اور عالمی سپلائی چین کے اہم شعبہ جات کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لیے کوشاں رہتے ہوئے حال اور مستقبل میں شاندار خدمات کی فراہمی اور قدر میں اضافہ کررہی ہے۔
2019 میں، ڈی پی ورلڈ نے اپنے پورے پورٹ فولیو میں 71.2 ملین) TEU ٹوینٹی فٹ ایکوویلنٹ یونٹس) ہینڈل کئے۔ جبکہ ترقی اور توسیع کے عزائم سے مارکیٹ طلب کی بنیاد پر موجودہ مجموعی صلاحیت 91 ملین TEU تک ہینڈل کرنے کی توقع ہے۔
3۔ جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق ہماری پالیسیاں اور طریقہ کار
ہم اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ ہمارا کاروبار کا کوئی بھی حصہ جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے مکمل پاک ہواور ہم اس کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارا عالمی سپلائی چین بھی پورے گروپ میں رائج پالیسیوں کی بدولت ان مسائل سے پاک ہو۔سالانہ بنیادوں پر بہتر ہونے والی پالیسی برائے جدیدغلامی اور انسانی اسمگلنگ اس حوالے سے ہماری سوچ کو پورے ادارے اور ہمارے سپلائرز تک عملی جامہ پہنانے کے لیے مرتب کی جاتی رہی ہے۔اس پالیسی میں ہمارے ملازمین کے لیے اس طرح کے کسی بھی واقعے کی صورت میں عملی طورپر اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت موجود ہے۔
جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق ہماری اہم پالیسیوں میں یہ نکات شامل ہیں:
- خریداری سے متعلق پالیسی اور طریقہ کار جو ڈی پی ورلڈ کی منظورشدہ وینڈر لسٹ پر کم از کم اہلیت پر مشتمل ہے اس میں جدید غلامی، انسانی اسمگلنگ اور بچوں / جبری مزدوری سے متعلق دفعات شامل ہیں؛
- کمپنی کے معیارات اور ضابطہ اخلاق کی پالیسی اور طریقہ کار، جس میں جدیدغلامی اور انسانی اسمگلنگ کے واضح اور مشتبہ حادثات کو رپورٹ کرنے سے متعلق ملازمین کی ذمہ داری وضح کی گئی ہے، اس میں طریقہ عمل اور اس میں ناکامی کے نتائج بھی درج ہیں؛
- بھرتی اور انتخاب کی پالیسی، جس میں بچوں کی مزدوری پر پابندی اور ورکروں کی شناخت اور سفرسے متعلق اصل حکومتی دستاویزات غیر قانونی طورپر اپنے پاس روکنا؛
ہم نے اپنے وینڈر کی جانچ پڑتال کے عمل میں جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ پر سپلائر سے متعلق خودکار نگرانی کا عمل قائم کررکھا ہے جس میں وینڈر کے ضابطہ اخلاق اور خریداری کے فیصلوں میں وینڈر کی جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق ممکنہ خطرات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔
2019 میں، ڈی پی ورلڈ یونائیٹڈ نیشن گلوبل کمپیکٹ (UNGC) اور اس کے 10 اصولوں سے متعلق دستخط کنندہ کمپنی بنی جس میں انسانی حقوق، مزدوری، ماحول اور انسداد بدعنوانی کے امور شامل ہیں۔یواین گلوبل کمپیکٹ پر دستخط کرنے سے، ڈی پی ورلڈ پر لازم ہوتا ہے کہ اپنے آپریشنز اور منصوبہ بندی ان اصولوں کے مطابق وضح کرے۔ 2019 میں ڈی پی ورلڈ نے اپناداخلی ہیومن رائٹس ورکنگ گروپ قائم کیا تاکہ انسانی حقوق سے متعلق فریم ورک اور عمل درآمد پر مبنی پالیسی اور طریقہ کار وضح کیا جائے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے جدیدغلامی اہم موضوع ہے جس پر ہم اپنی حکمت عملی کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ گروپ میں وسیع پیمانے پر پروگرام اور طریقہ کار تشکیل دیئے جائیں۔
4۔ ہمارا سپلائی چین
ہم ایسے سپلائرز کے ساتھ شراکت داری کے خواہشمند رہتے ہیں جن کی اخلاقی اقدار ہم سے مطابقت رکھتی ہیں اور ان سے ہم دیانت سے کام کرنے اور بااخلاق کام کے ماحول کی توقع رکھتے ہیں۔ہمار ا سپلائی چین گروپ پروکیورمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت چلایا جاتا ہے یہ ڈپارٹمنٹ عالمی طورپرتمام بزنس لائنز اور حدود کے لیے اکیلا اور مرکزی انتظام ہے۔
ہمارے سپلائرز کو جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق خودکار جائزے کی تکمیل کے لیے کہا جاتا ہے جس میں ان کے کام کی حدود میں جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ کے خطرے کا جائزہ اور اس طرح کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے لیے پالیسیوں کے بنانے اور طریقہ عمل کو مرتب کرنا شامل ہے۔
ہم نے جدید غلامی سے متعلق ڈیسک ٹاپ آڈٹس کا انتظام کیا اور 7 بڑے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹ کے ساتھ معلومات کے تبادلہ پر مشتمل سیشن منعقد کئے ہیں، اس ضمن میں 2019 میں بار بار ٹینڈر طلبی یا پروجیکٹس کی تفویض بھی جاری رہی۔مزید براں، ان تمام 7 بڑے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کوفالو اپ میل بھی کئے جن میں ہدایات اور مثالی دستاویزات بھیجے تاکہ انہیں معلوم ہوکہ کس طرح جدید غلامی سے متعلق آگہی کو عام کیا جائے اور ان اداروں سے اس پرعمل درآمد کرائی جائے۔
علاوہ ازیں،اس ضمن میں ہم مزید ضوابط متعارف کرائیں گے جن کے ذریعے نئے سپلائر کنٹریکٹس میں غلامی سے آزادی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے قوانین اورپالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ زبان میں ان کی اشاعت شامل کی جائے گی۔ ہم جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ و دیگر خطرات کے پیش نظر مختلف سپلائرز کی آڈٹ (سیمپلنگ، اور خطرات کی بنیاد پر) اور آپریشنز کی نگرانی کریں گے۔
ہم نے ڈی پی ورلڈ کے تمام ورکرز اور تھرڈ پارٹیوں کے لیے ایک رازدارانہ، خارجی طورپر چلانی جانے والی، وسل بلوئنگ ہاٹ لائن فراہم کررکھی ہے جو انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی رپورٹ کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ یہاں پر تمام رپورٹس کو کسی بھی قسم کی مزاحمت اور ردعمل سے پاک رکھا جاتا ہے۔
5۔ ہمارے کاروبار اور سپلائی چین کو لاحق ممکنہ خطرے کے مقامات
جدید غلامی اور انسان اسمگلنگ کا خطرہ شعبہ اور حدود کے اعتبار سے مختلف ہوسکتا ہے۔ تاہم، ہم نے کسی بھی قسم کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے رکھا ہے۔ یہ ورکنگ گروپ پروکیورمنٹ کی نشاندہی، تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز اور ہمارے پورٹس کو دیگر کی جانب انسانی اسمگلنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر نظر رکھتا ہے کیونکہ ڈی پی ورلڈ کے لیے یہ ہی خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ان خطرات پر قابو پانے کے لیے، ہم نے نگرانی بڑھادی ہے جبکہ وینڈرز اور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز کے لیے جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق لوازمات اور احتیاطی تدابیر کو بڑھادیا ہے۔ ہماری گلوبل سیکورٹی ٹیم سپلائی چین کی حفاظت کو بہتر کرنے کے لیے عالمی طورپر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام اور معاونت کررہی ہے تاکہ ڈی پی ورلڈ کے پورٹس اور حدود کو انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے سے محفوظ رکھا جائے۔اس میں سیکورٹی مینجمنٹ پروسیس، جدید سیکورٹی سے متعلق ٹیکنالوجی کے استعمال، بیرونی اورداخلی آڈٹس کا انعقاد، آگہی پر مشتمل تربیت کہ جس سے جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ کی نشاندہی ممکن ہو، خاص طورپر مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی سے حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ ISPS کوڈ جیسے لازمی سیکورٹی ریگولیٹری ایکریڈیشن کا حصول اور اس پرعمل درآمدکو یقین بنایا جائے، ڈی پی ورلڈ نے اپنے پورے عالمی پورٹ فولیو کے لیے ISO 28000 اور دیگر عالمی سیکورٹی اقدامات کو اپناتے ہوئے اپنی حفاظت کے معیار کو بڑھایا ہے۔ان اقدامات میں کسٹم ٹریڈ پارٹنرشپ اگینسٹ ٹیررزم (CTPAT)، اتھرائیزڈ اکنامک آپریٹر (AEO) اور کنٹینر سیکورٹی انیشیئٹو (CSI) شامل ہیں جن سے ہمارے ٹرمینلز اور سہولیات میں انسانی اسمگلنگ کے خطرات سے حفاظت میں بہتری آئی ہے۔
6۔ کوششوں کے اثرات
اس وقت ہم اپنے ملازمین، ورکرزاور کنٹریکٹرز کی آگہی میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ برطانیہ کے جدید غلامی کے ایکٹ 2015 اور دنیا بھر سے دیگر جدید غلامی سے متعلق قوانین کی ضروریات کو سمجھیں، اور ہم انہیں ایسے ٹولز فراہم کررہے ہیں کہ وہ اہم مسائل کی نشاندہی کریں۔ 2019 میں، اسی ضمن میں ہم نے اپنے بڑے کنٹریکٹرز کے ساتھ معلومات کے تبادلے سے متعلق سیشن منعقد کئے۔وقت کے ساتھ ہم مختلف کاروباری یونٹس کے لیے کارکردگی کے اہم مواقع کی نشاندہی کے ذریعے جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ کی پالیسیوں کو روشناس کرائیں گے اور زیادہ سے زیادہ عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار وضح کریں گے۔
7۔ ٹریننگ (تربیت)
ہم نے آن لائن ٹریننگ ماڈیول مکمل کیا ہے جس کا 10زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے اور یہ ماڈیول پالیسی کے جائزے سے شروع ہوتا ہے۔ہم نے”جدید غلامی سے متعلق آگہی“ کے عنوان سے آن لائن ٹریننگ ماڈیول تیار کرلیا ہے، اسے بھی 10زبانوں میں ترجمہ کیا گیا، اس ماڈیول میں جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ کی نشاندہی کے طریقے موجود ہیں، ڈی پی ورلڈ کے تمام ای میل نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کے لیے اس کو مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انتظامی بریفنگ کے دوران پورٹ ورکرز تک جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق معلومات کو ممکنہ حد تک پہنچایا جارہا ہے۔ اسی طرح ٹریننگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے اور نئے ملازم کی بھرتی کے عمل میں 6آن لائن کورسز میں سے ایک اس عنوان پر مرتب کردہ ہے۔
آگہی میں اضافے کے پیش نظر، ہر بزنس یونٹ کو مختلف زبانوں میں پوسٹر ز فراہم کئے گئے ہیں کو ایک یاددہانی کا کام کرنے کے ساتھ جدید غلامی کی نشاندہی اور اس کے شبہ کی رپورٹ کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔
اس بیان(اسٹیٹمنٹ)کی تیاری برطانیہ کے ایکٹ برائے جدید غلامی 2015 کے سیکشن (1) 54 کی تعمیل میں کی ہے اور یہ 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے ڈی پی ورلڈ کے جدید غلامی اور انسانی اسمگلنگ کے بیان پر مشتمل ہے۔ یہ اسٹیٹمنٹ ڈی پی ورلڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظورشدہ ہے۔
سلطان احمد بن سُلیم
گروپ چیئرمین اور سی ای او
10 مارچ 2020