سیکورٹی مینجمنٹ پالیسی

سیکورٹی مینجمنٹ پالیسی

مقصد/ نظریہ

ڈی پی ورلڈ، انٹرنیشنل پورٹ ٹرمینلز میں ایک رہنما کی حیثیت رکھتا ہے، ڈی پی ورلڈ، کراچی بھی مارچ 2020کو جاری ہونے والے اپنے کارپوریٹ سیکورٹی پالیسی سرکیولر 10کی تعمیل کے لیے کوشاں ہے اور اسے اپنے عمومی آپریشنز میں اپناتے ہوئے حفاظتی سوچ کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ہماری گروپ سیکورٹی پالیسی پر تعمیل کے ثبوت کے طورپر، ڈی پی ورلڈ، کراچی نے ISPSکوڈ اور ISO 28000کے مطابق سیکورٹی اور سیکورٹی مینجمنٹ کی عمومی سوچ کواپنایا ہے۔

یہ پالیسی محفوظ اور صحت مند کام کے ماحول کی فراہمی کے ساتھ اس کی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی اور بزنسز کے منفی اثرات کو کم کرنے یا بچنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔چونکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر اس پالیسی پر عمل درآمد کے مکمل طورپر ذمہ دار ہیں جنہیں ہمارے ملازمین، صارفین، اثاثہ جات، ڈی پی ورلڈ کراچی کے مستقبل کے عزائم کولاحق ممکنہ خطرات کی فکر لاحق رہتی ہے، اس میں ہمارے بیرونی لوکیشن جیسا کہ NLCT،IC3، CFS، ICDلاہور اور تمام اسٹیک ہولڈرز اور سپلائی چین کسٹمرزبھی شامل ہیں۔

مقاصد

اس پالیسی کا مقصد درج ذیل سیکورٹی مقاصد کی تعمیل سے حاصل کیا جاسکتا ہے:

  • حفاظت سے متعلق خطرے کی نشاندہی اور نگرانی کے ساتھ مقامی اور عالمی حکومتی ضروریات وقوانین اور اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے پیش نظر کسی ایک یا تمام خطرات میں کمی کے لیے سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم (SMS)قائم کرنا۔
  • حفاظت اور صحت سے متعلق آگہی کو فروغ دے کر ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ممکنہ خطرات پر قابو پانا۔
  • جہاں تک ممکن ہو اپنی پالیسی کے متعلق مضمون کو تھرڈ پارٹی اداروں، مہمانوں اور کنٹریکٹرز کا آگاہ کرنا تاکہ وہ بھی ہمارے کاروباری مفاد کے تحفظ کے لیے اپنا کردار اداکرسکیں۔
  • اس پالیسی سے متعلق موثر پلاننگ اور تعمیل کی بدولت حفاظت میں مسلسل بہتری سے سیکورٹی کی نگرانی کرنا جس کے لیے سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم کی وقتاً فوقتاً آڈٹ اور جائزہ لیتے رہنا۔جدید سیکورٹی پروجیکٹس کو اپنانا اور اسے بہترین تجربات اور تعمیل سے عملی طورپر اپنانا۔

عزائم

  • اس پالیسی کے اصولوں کی پاسداری کے لیے اعلیٰ انتظامیہ سرگرم رہے گی اور ڈی پی ورلڈ کراچی،اس کے بیرونی مقامات،NLCTاور ICDلاہور اس کی تعمیل کو یقینی بنائے گی۔
  • ڈی پی ورلڈ کراچی،اس کے بیرونی مقامات،NLCTاور ICDلاہورکی انتظامیہ اور نگرانی پر مقرر اسٹاف اس پالیسی پر تعمیل کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوگا۔
  • اس پالیسی کے مطابق سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم کے برقرار رکھنے پر عمل کرنا ہوگااور اس پر عمل درآمد اور کارکردگی کے لیے جوابدہ رہے گا۔آپریشنل، کمرشل، انجینئرنگ، ذیلی اداروں، ہیومن ریسورسز اور دیگر فنکشنل ایریا ز میں سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم کے آپریشن سے مطابقت رکھیں گے۔
  • کوئی بھی ملازم جس کا کام حفاظت پر کوئی منفی اثر ڈالے گا، اسے تربیت دی جائے گی اور پالیسی،متعلقہ طریقہ کار، تجربات، ہدایات اور اصولوں پر عمل درآمد کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
  • ڈی پی ورلڈ کراچی،اس کے بیرونی مقامات،NLCTاور ICDلاہور کے ملازمین کی موثر شراکت اور عزم کی بدولت، ہم ان مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں رہیں گے اور حفاظتی معیار کے عزم کا مظاہرہ کریں گے۔
  • اعلیٰ انتظامیہ اس پالیسی اور مینجمنٹ سسٹم کا سالانہ جائزہ لیتی رہے گی اور کسی حادثے کی صورت میں فوری طورپر اس کی وجوہات کو جانچے گی اور ضرورت پڑنے پرکارروائی عمل میں لائے گی۔

جنید ضمیر

چیف ایگزیکٹیو آفیسر

ڈی پی ورلڈ، کراچی۔