ہماری اقدار

ہماری اقدار

اپنی صنعت اور معاشرے کے لیے دیرپا اور مستحکم روایت کا قیام عمل میں لانا

ہمارا مستقبل: تین اقدار

”ہمارا مستقبل“پر مبنی سوچ دیرپا اور مستحکم روایت اور میراث کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے کاروباری سوچ سے آگے بڑھ کر صنعت اور معاشرے کی بہتری کے لیے کاربند ہے۔ مزید بہتراور برابری کی بنیاد کو ترجیح دینے والی دنیا کا نظریہ ہمیں مثبت تبدیلی لانے پر آمادہ کرتا ہے اور ہمیں تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور سمندروں کی حفاظت کے لیے کام کرنے پر تیاررکھتا ہے۔

Banner Image

تعلیم

ہمارے عالمی تعلیمی پروگرام کے تحت 8سے 14سال کے اسٹوڈنٹس کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ اس میں انہیں عالمی تجارت اور لاجسٹکس کے موضوع پر تعلیم اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔یہ پروگرام شاندار کامیابی کے ساتھ 5سال کے لیے چلایا جارہا ہے:



  • پروگرام میں 26,500سے زائد اسٹوڈنٹس نے حصہ لیا ہے۔

  • 98فیصد سے زائد اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے ملنے والی معلومات اسکول میں حاصل ہونا محال تھا۔

  • 97فیصد طلباء کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ نیا سیکھا ہے۔

  • 25ممالک کے 850سے زائد رضاکاروں نے ماڈیولز کی تکمیل کی۔

  • 87فیصد ملازمین کا کہنا تھا کہ اس میں حصہ لینے کے بعد ان کا ملازمت سے متعلق اطمینان بڑھا ہے۔

Banner Image

خواتین کو بااختیار بنانا

ٹریڈ اور لاجسٹکس انڈسٹری کو سالانہ بنیادوں پر مہارت یافتہ افراد کی کمی کا سامنا ہے خاص طورپر ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ہونے والی ترقی میں یہ خلا بڑھ رہا ہے۔اس صورتحال میں مہارت یافتہ اور اہلیت کی حامل خواتین کاایک بڑاحصہ استعمال نہیں کیا جارہا، ہم خواتین میں مہارتوں کی تربیت سے اہل ورک فورس کی شمولیت کا عزم رکھتے ہیں۔

2018میں ہم نے MenterHer- # کے نام سے ایک عالمی مینٹرنگ پروگرام شروع کیا۔ اس پروگرام میں ہم نے اپنی خواتین ملازمین کو بزنس کے سینئر ممبر سے تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔2019میں 121خواتین کی تربیت مکمل ہوئی اور ان کا فیڈ بیک زبردست رہا۔ہم 2030تک اس پروگرام کے تحت 1,000خواتین ملازمین کی تربیت کا عزم رکھتے ہیں۔

Banner Image

سمندر

سمندروں کی حفاظت کے ساتھ ان کی وسعت پر کام کرنا ناگزیر ہے، جس میں بلیو کاربن ایکوسسٹم کی حفاظت اور کاربن کے حصول، تحفظ اور برداشت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنا شامل ہے۔ سمندر زمین پر کاربن کو غرق کرنے والاطویل مدتی سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سمندر ہی زمین کے 93فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اسٹور کرنے کے بعد ری سائیکل کرتے ہیں لیکن ان بلیو کاربن ایکوسسٹمز کے نقصان کی شرح تمام ایکوسسٹمز میں سب سے زیادہ ہے۔

سمندر ہمارے کاروبار کے لیے بہت اہم ہے اور بہت ہی اعلیٰ معاشی ذریعہ ہے جو ہرسال عالمی معیشت میں 3ٹریلین امریکی ڈالرز کے ساتھ زبردست پیداوار دیتا ہے۔اس کے علاوہ تین بلین افراد کا گزربسر سمندر اور ساحلوں سے وابستہ ہے۔ایسے زبردست شراکت دار کی حیثیت میں، یہ ضروری ہے کہ ہم ان سمندروں ا ور قدرتی ایکوسسٹمز کی حفاظت کریں۔ہم بلیو کاربن کی حفاظت کے اقدامات پر ترجیح دیتے ہیں خاص طورپر مینگرو و کی شجرکاری کی طرف خصوصی توجہ ہے۔

اس سے ہماری سمندری حیات کا تحفظ اور زمین پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی سے نبردآزما ہونے کے ساتھ کاربن کے حصول، تحفظ اور ری سائیکل ہونے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں ہم اپنے شراکت داروں جیسا کہ ورلڈ اوشین کاؤنسل اور بلیو میرین فاؤنڈیشن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ سمندر کے تحفظ اور دنیا بھر کے انسانوں کی صحت کو یقینی بنایا جائے۔

Banner Image